گرد آلود ہوائیں، کراچی دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر بن گیا

کراچی میں رات سے شروع ہونے والا گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ ہوا میں گرد و غبار کی وجہ سے شہر قائد کی فضا کا معیار انتہائی خراب ہوگیا ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس میں کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آگیا۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کی فضا میں آلودہ زرات کی مقدر 178 پرٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ دنیا بھر کے شہروں میں دوسری سب سے زیادہ مقدار ہے۔ آلودہ ترین شہروں میں بھارت کا دارلحکومت دہلی اس وقت سرفہرست ہے۔ جہاں آلودہ زرات کی مقدار 195 پرٹیکولیٹ میٹر ہے۔



ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پاکستان کا دوسرا بڑا شہر لاہور چوتھے نمبر پر ہے جہاں آلودہ زرات کی مقدار 173 پرٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔


ایئر کوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی میں 151سے 200درجہ تک آلودگی صحت کے لئے نقصان دہ ہوتی ہے جبکہ 201سے 300درجہ تک آلودگی کو انتہائی مضرصحت قرار دیا جاتا ہے اور درجہ 300سے تجاوز کرنے پر خطرناک آلودگی کی شکل اختیارکرلیتا ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ آج دوپہر تک چلنے کا امکان ہے۔ دن میں ہوا35سے40کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی، دن میں درجہ حرارت30سے32ڈگری تک رہے گا۔ ہواؤں کی وجہ سے شہر میں ہلکی سی ٹھنڈ بھی ہے اور درجہ حرارت میں کمی آئی ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts