Search
Close this search box.

کے ڈی اے کی کاروائی، کورنگی میں غیرقانونی دکانیں اور دیگر تعمیرات مسمار

کراچی میں ڈی جی ادارہ ترقیات سیدمحمدعلی شاہ کی سربراہی میں شہر بھر میں کے ڈی اے کی اراضی پر قائم تجاوزات کے خاتمے کیلئے کاروائیاں جاری ہیں۔ کورنگی میں کئی دکانیں اور تعمیرات مسمار کردی گئیں۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق کورنگی نمبر 6 میں سیکٹر 44 اے میں قائم غیرقانونی دکانوں اور دیگر تعمیرات کے خلاف ادارہ ترقیات نے کاروائی کرتے ہوئے تجازوات کو مسمار کردیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ سیدمحمدعلی شاہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ سرکاری اراضی کو قبضہ مافیا سے واگزار کراکے اصل مالکان کے حوالے کیا جائے گا۔

 

ترجمان کا کہنا ہے کہ کے ڈی اے اراضی کو بابرمارکیٹ الاٹیز کو متبادل کے طور پر الاٹ کی گئی تھیں۔ الاٹیز نے ادارہ ترقیات کراچی کو 25 فیصد رقم الاٹمنٹ کی مد میں ادا کی۔

 

واضح رہے کہ قبضہ مافیا نے چائنا کٹنگ کے ذریعے جعلی کاغذات تیار کرکے اراضی مارکیٹ کی شکل دی، جس میں تقریباً 28 غیرقانونی دکانیں تعمیر کردی تھیں۔

 

متعلقہ حکام کی نشاندہی پر ڈی جی کے ڈی اے محمدعلی شاہ کی فوری طور پر کورنگی ٹاؤن میں موجود تجاوزات کے خاتمے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر ایکشن لینے کی ہدایت جاری کی جس کے بعد ڈائریکٹر انفورسمنٹ نے عمل کرتے ہوئے قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کیا۔

 

آپریشن کے دوران اینٹی انکروچمنٹ کے عملے سمیت ہیوی مشینری کا استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی دکانیں مسمار کرکے اراضی سرکاری تحویل میں لے لی۔ آپریشن ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ کی نگرانی میں کیا گیا۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں