کے الیکٹرک کو قدرتی گیس کے بجائے آراین جی ایل کی فراہمی بجلی مہنگی ہونے کی وجہ قرار

سندھ ہائی کورٹ میں کے الیکٹرک کو سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے گیس کی عدم فراہمی کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں کے الیکٹرک نے بجلی مہنگی فروخت کرنے کی وجہ بتادی۔

 

سماعت کے دوران کے الیکٹرک کے وکیل بیرسٹر ایاز میمن نے عدالت کو بتایا کہ سوئی گیس کی جانب سے سوئی گیس کے بجائے آر این جی ایل فراہم کی جارہی ہے جبکہ عدالت کے حکم کے باوجود کے الیکٹرک کو سوئی گیس فراہم نہیں کی جارہی ہے۔

 

کےالیکٹرک کے وکیل نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بھی جواب جمع نہیں کرایا گیا۔ جس پر اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت کی جانب سے جواب موصول ہوچکا ہے۔

 

جسٹس حسن اظہررضوی نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ اگر آپ کو جواب موصول ہوگیا ہے تو عدالت کی فائل میں کیوں پیش نہیں کیا ؟ گزشتہ سماعت پر بھی یہی صورتحال تھی اس وقت کوئی اور لاء آفیسر موجود تھے۔

 

کے الیکٹرک کے وکیل نے عدالت کو مزید بتایا کہ سرکاری محکموں کے جواب نا آنے سے کے الیکٹرک کو مشکلات کا سامنا ہے۔ اب گرمیاں آچکی ہیں ایس ایس  جی سی کو اب گیس کی قلت کا بھی  سامنا نہیں ہے۔ ان وجوہات کی بنیاد پر کے الیکٹرک اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

 

عدالت نے حکم دیا کہ  وفاق اور اوگرا سمیت دیگر اداروں کے جواب دو ہفتے میں عدالت میں جمع کرادیے جائیں۔ عدالت نے کے الیکٹرک کو گیس کی بلا تعطل فراہمی جاری رکھنے کا حکم برقرار رکھا ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts