وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ کا کہنا ہے کہ عوام کی مشکلات کا اندازہ ہے۔ وفاقی وزیرتوانائی خرم دستگیر کو کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کی شکایات دی ہیں۔
جیو نیوز کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے ہمراہ حیدرآباد میں یوم عاشورہ کے مرکزی جلوس کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلوس کا معائنہ کرنے آیا ہوں، سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔ تمام انتظامات اطمینان بخش ہیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ جلوس کا معائنہ کرنے آیا ہوں، سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔
وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے اس موقع پر دیگر امور پر بھی صحافیوں کے سوالات کے جوابات دئے۔ بجلی کے مسائل پر مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کی شکایات وفاقی وزیرتوانائی خرم دستگیر کو دے دی ہیں۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ کے لیے مشاورت کریں گے 13 اگست کو صوبائی حکومت کی مدت ختم ہو جائے گی۔