کےالیکٹرک کو ٹیک اوور کرنے کے حوالے سے پاکستان اپنی کارروائی جاری رکھے، کیمن آئی لینڈ عدالت

کیمن آئی لینڈ کی گرینڈ عدالت نے کے الیکٹرک کمپنی کو ٹیک اوور کرنے کے حوالے سے پاکستان کو اپنی کارروائی آگے بڑھانے کی اجازت دے دی ہے۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2022میں سندھ ہائیکورٹ نے ایک حکم امتناع جاری کیا تھا جس میں کے الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں کوئی بھی تبدیلی کرنے سے روک دیا گیا تھا کیونکہ اس کے خلاف کے ای ایس پی میں حصص یافتگان نے کیس فائل کر رکھا تھا۔

ایشیا پاک کی جانب سے کے الیکٹرک انتظامی امور سنبھالنے کا اعلان  سامنے آنے کے بعد  الجما ععہ اور کویتی گروپ نے بھی سخت موقف اختیار کرلیا اور معاملہ کیمن آئی لینڈ کی عدالت پہنچا جہاں عدالت نے کے الیکٹرک کمپنی کو ٹیک اوور کرنے کے حوالے سے پاکستان کو اپنی کارروائی آگے بڑھانے کی اجازت دے دی ہے۔ 

عدالتی حکم کے مطابق  حکومت پاکستان پرائیویٹائزیشن کمیشن کے ذریعے اور پاور ڈویژن سیکریٹریز، نیپرا اور ایس ای سی پی کے ذریعے اس عمل کو آگے بڑھائے جبکہ انفراسٹرکچر اینڈ گروتھ کیپیٹل فنڈ ایس پی وی 21 کو بھی جزوی ریلیف دیا ہے۔ 

گرینڈ کورڑ کے جج جسٹس سیگل نے الجومیہ پاور لمیٹڈ کو حکم دیا ہے اور ڈینہم انویسٹمنٹ لمیٹڈ کے کیس بنام انفراسٹرکچر اینڈ گرو کیپٹل فنڈ میں یہ حکم جاری کیا ہے۔

بورڈ آف ڈائیریکٹرز میں تین پوزیشنز خالی پڑی ہیں۔ الجومیہ پاورلمیٹڈ اور ڈینہام انویسٹمنٹ لمیٹڈ نے کہا ہے کہ ہم کیمن کورٹ کے شکرگزار ہیں کہ اس نے پاکستانی عوام کےلیے اس معاملے کی حساسیت کو تسلیم کیا اور پاکستان اور اس کی سیکورٹی پر اس کے مضمرات کو پیش نظر رکھا۔ مقدمے کی آئندہ سماعت اکتوبر میں ہوگی۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts