کھلےسمندر میں اسمگلرز گرفتار، ساڑھے 62 کروڑ کی منیشات برآمد

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کسٹمز نے کھلے سمندر میں کاروائی کرتے ہوئے منشیات کی بھاری کھیپ پکڑ لی۔ غیرملکی اسمگلرز کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

 

پی ایم ایس اے ترجمان کے مطابق شمالی بحیرہ عرب میں میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کسٹمز نے کاروائی کرتے ہوئے غیرملکی کشتی سے 625 کلوگرام منیشات برآمد کی جسکی بین الاقوامی منڈی میں قیمت 62 کروڑ 50 لاکھ روپے ہے۔

 

کشتی سے 7 اسمگلرز کو بھی گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزموں میں سے 5 غیرملکی اور 2 دوہری شہریت کے حامل ہیں۔ منیشات اور گرفتار اسمگلرز کو قانونی کاروائی کے لئے کسٹمز کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts