کپتان بابراعظم کا ویرات کوہلی کی حوصلہ افزائی کیلئے پیغام

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارتی ٹیم کے بیٹسمین اور سابق کپتان ویرات کوہلی کے لئے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے۔

بابر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق بھارتی کپتان اور اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کے لئے لکھا کہ یہ وقت بھی گزر جائے گا، مضبوط رہیں۔ 

ویرات کوہلی ان دنوں آؤٹ آف فارم ہونے کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہیں اور انہیں دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے اسکواڈ میں بھی شامل نہیں کیا گیا ہے۔ 

اس سے قبل سابق بھارتی کپتان کپل دیو نے گزشتہ دو سال میں معمولی کارکردگی کے باوجود ویرات کوہلی کی ٹیم میں شمولیت پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ کوہلی کی کارکردگی اچھی نہیں تو نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیم سے باہر رکھنے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ 

واضح رہے سابق بھارتی کپتان اور اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی طویل عرصے سے آؤٹ آف فارم ہیں۔ ویرات کوہلی کو انٹرنیشنل کرکٹ سینچری اسکور کئے ہوئے بھی تقریباً تین سال ہوگئے ہیں۔

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts