ایشین کرکٹ کونسل نے کولمبو میں متوقع بارشوں کے پیش نظر پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کیلئے ریزرو ڈے پر حامی بھرلی۔ ایشین کرکٹ کونسل نے میچ کیلئے ریزرو ڈے کا باقدہ اعلان کردیا۔
پی سی بی کے تحفظات اور اعتراضات کے بعد اب اے سی سی نے ریزرو ڈے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت 10 ستمبر کو شیڈول پاک بھارت میچ کا ریزرو ڈے دیا جائے گا۔
ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ 10 ستمبر کو اگر مکمل نہیں ہوتا تو یہ میچ 11 ستمبر کو جاری رہے گا اور میچ وہیں سے شروع ہوگا جہاں پر روکا گیا ہوگا۔
اگر میچ ریزرو ڈے پر جاتا ہے تو پھر بھارت کو بیک ٹو بیک میچز کھیلنا ہوں گے کیونکہ ایشیا کپ میں بھارت اور سری لنکا کا میچ 12 ستمبر کو شیڈول ہے۔
واضح رہے کولمبو میں گزشتہ چند دنوں سے وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور کولمبو میں آنے والے دنوں میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔
واضح رہے کہ کولمبو میں ایشیا کپ سُپر فور مرحلے کے میچز 9 ستمبر سے شروع ہوں گے جس کے لیے پاکستان، بھارت، سری لنکا اور بنگلادیش کی ٹیمیں کولمبو میں ہی موجود ہیں۔ ایشیا کپ میں 2 ستمبر کو پالی کیلے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا پاک بھارت میچ بھی بارش کے باعث ختم کر دیا گیا تھا۔