کورونا کے پھیلاؤ میں اضافہ، کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 22 فیصد کے قریب


پاکستان کا سب سے بڑا شہر اور معاشی حب کراچی ایک بار پھر کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے لگا۔ شہر میں کورونا تیزی سے پھیلنے لگا۔ کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 22 فیصد کے قریب پہنچ گئی۔

رجمان محکمہ  صحت کے مطابق سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.64 فیصد رہی۔ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 949  ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 206 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور شرح 21.71 فیصد رہی۔

محکمہ صحت کے مطابق حیدرآباد میں کورونا کے 47 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور اس طرح شہر میں شرح 8.5 فیصد رہی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں کورونا کی شرح 3.45، پشاور 3، لاہور 2.82، راولپنڈی 1.64، گجرات 1.82 اور مردان میں 8.77 فیصد رہی۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق ہفتہ کو مجموعی طور پر 14 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ان میں سے 406 مریضوں میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی۔اس طرح مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 81 فیصد رہی۔
Spread the love
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts