کورونا کی پانچویں لہر، 24 گھنٹوں میں 41 اموات

پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر کا زور ٹوٹنے لگا ہے لیکن مہلک وائرس اب بھی شہریوں کو متاثر کررہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 41 شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.79 ریکارڈ کی گئی۔

 

نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہفتہ کے روز ملک بھر میں 55 ہزار 304 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 3206 کورونا کے نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ پاکستان میں اب تک کُل مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 83 ہزار 798 ہوچکی ہے۔

 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 935 افراد مہلک وائرس سے شفایاب بھی ہوئے۔ ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 78 ہزار 398 زیرِ علاج مریضوں میں سے 1 ہزار 623 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 13 لاکھ 75 ہزار 628 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts