Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کورونا کا پھیلاؤ، وطن واپسی پر حاجیوں کے ایئرپورٹ پر کورونا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر محکمہ صحت نے بعد ازحج آپریشن کے لیے اہم فیصلہ کیا ہے۔ سعودی عرب سے وطن واپسی پر تمام حاجیوں کے کورونا ٹیسٹ کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزرات صحت کی جانب سے ملک میں کورنا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے حج کرکے وطن واپس آنے والے حاجیوں کے ایئرپورٹ پر ہی کورونا کے ریپڈ اینجٹیجن ٹیسٹ کئے جائیں گے۔

ڈائریکٹر حج نے ڈی جی سول ایوی ایشن کو تفصیلات کے لیے مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ وزارت صحت نے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے پرائیویٹ ایئر لائنز کے ذریعے آنے والے حاجیوں کے اعداد و شمار بھی طلب کر لیے ہیں۔

مراسلے کے مطابق ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کیلیے ایئر پورٹس پر سی اے اے اور اے ایس ایف اہلکاروں کی تعیناتی کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ فیصلہ ملک میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔

واضح رہے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی 693 کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے۔

محکمہ صحت کے مطابق جمعرات کے روز ملک بھر میں کورونا کے 21 ہزار 137 ٹیسٹ کئے گئے تھے جس میں سے 693 میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 28 فیصد ہوگئی ہے۔

 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts