کورونا کا پھیلاؤ، تعلیمی اداروں میں پابندیاں برقرار رہیں گی

پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر اب تک قابو میں نہیں آسکی ہے۔ ملک میں بڑھتے کورونا کیسز کے مدنظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے تعلیمی اداروں میں عائد پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

فیصلہ کے مطابق کورونا کے مثبت کیسز کے 10 فیصد سے زائد شرح والے علاقوں میں 12 سال سے کم عمر کے بچوں کے لئے اسکول میں 50 فیصد حاضری کی پابندی برقرار رہے گی۔ بچے متبادل دنوں میں اسکول آیا کریں گے۔

 

12 سال سے زائد عمر کے بچوں کے لئے تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل معمول کے مطابق جاری رہے گا لیکن یکم فروری سے 12 سال سے زائد عمر کے بچے کے لئے کورونا ویکسی نیشن لازم ہوگی۔

 

این سی او سی کے اجلاس میں تعلیمی اداروں میں پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ صوبوں کی مشاورت سے کیا گیا۔ پابندیوں کا اطلاق اب 15 فروری تک جاری رہے گا۔ ابتدائی طور پر این سی او سی نے 31 جنوری تک پابندیاں عائد کی تھیں۔

 

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts