کورونا ٹیسٹنگ کٹ فروخت کی اجازت، شہری اب خود ٹیسٹ کرسکیں گے

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کورنا کی ٹیسٹنگ کٹ کو عوام کے لئے میڈیکل اسٹورز پر فروخت کرنے کا اعلان کردیا۔ ڈریپ کے مطابق شہری اب خود ہی گھر پر کورونا کے ٹیسٹ کرسکیں گے۔

 

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کورونا کی ٹیسٹنگ کٹ کی فروخت کی اجازت دیتے ہوئے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ کورونا ٹیسٹ کے لئے اوور دی کاؤنٹر کٹ دستیاب ہوگی۔ جو شہری میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز سے خرید سکیں گے۔

 

میڈیکل ڈیوائس بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ جب کورونا کا گھر پر رہ کر ٹیسٹ کرنے سے کورونا کے پھیلاؤ اور اسکی روک تھام میں مدد مل سکتی ہے۔ اس لیے کورونا سیلف ٹیسٹ کٹس کی مارکیٹ میں فارمیسیز اور میڈیکل سٹورز پر فروخت کی اجازت دی گئی ہے۔

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts