کراچی: پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر تیزی سے پھیلنے لگی۔ 24گھنٹے کے دوران وائرس سے مزید 39 افراد موت کی آغوش میں چلے گئے۔ ملک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 8 ہزار 205 ہو گئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے3499 نئےکیسز سامنے آئے۔ جس کے بعد ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد4لاکھ6ہزار810ہوگئی
این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ77ہزار625ہو چکی ہے، جبکہ پنجاب میں کوروناکےمریضوں کی تعداد ایک لاکھ21ہزار83ہوگئی ہے۔
کے پی میں مریضوں کی تعداد47ہزار919، بلوچستان میں17 ہزار268 ہے، اسلام آبادمیں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد31ہزار165ہوگئی۔آزاد کشمیر میں کوروناکیسزکی تعداد7067اور گلگت بلتستان میں4683ہوگئی ہے۔