کورونا قابو نہ آسکا، کراچی میں شرح بدستور 42 فیصد سے زائد

پاکستان میں کورونا کے پانچویں لہر قابو میں نہیں آسکی۔ ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی مہلک وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔ محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق شہر قائد میں کورونا کیسز میں معمولی کمی تو آئی ہے لیکن اب بھی شرح 42 فیصد سے زائد ہے۔

 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 42 اعشاریہ 31 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کراچی میں کئے گئے 6689 کورونا ٹیسٹ میں سے 2830 افراد کورونا میں مبتلا پائے گئے۔

 

ملکی سطح پر کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 13 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران 7586 نئے کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ جبکہ 20 افراد اس مہلک وائرس سے زندگی کی بازی ہار گئے۔

 

پاکستان میں کورونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 67 ہزار 605 ہوچکی ہے۔ دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں پاکستان کا 42واں نمبر ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts