پاکستان کے میں گزشتہ چند ہفتوں میں کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ عیدالضحٰی کے پیش نظر حکومت نے عوام کو ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایات بھی جاری کررکھی ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس میں مبتلا 7 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ انتقال کرنے والے 7 میں سے 6 افراد کا تعلق صوبہ سندھ سے ہے جبکہ ایک ہلاکت صوبہ خیبرپختونخوا میں ہوئی۔
محکمہ صحت کے اعداد وشمار کے مطابق جمعہ کے روز ملک بھر میں کورونا کے 22 ہزار 568 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 732 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی۔
این آئی ایچ کے مطابق ملک میں مثبت کیسز کی شرح 3.24 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ کورونا کے 158 کی حالت تشویشناک ہے۔ مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ مظفر آباد میں 7.69 فیصد ریکارڈ کی گئی جس کے بعد کراچی میں شرح 5.74 فیصد، اسلام آباد میں شرح 2.7 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
عیدالضحٰی کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے عوام سے کورونا ایس او پیز پر سختی سے علمدرآمد کی ہدایت کی ہے۔