کورونا سے متاثرہ 204 مسافروں کے کراچی پہنچنے کا انکشاف

پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر کا زور ٹوٹنے لگا ہے۔ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں کمی آنے لگی ہے۔ لیکن ایسے وقت میں بیرون ملک سے 204 کورونا سے متاثرہ مسافروں کے کراچی پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔

 

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ سعودی عرب سے 139 کورونا مثبت مسافر کراچی پہنچے۔ ان میں سے بیشتر کی تعداد سعودی عرب سے بے دخل کئے جانے والے مسافروں کی ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات ، بھارت ، بحرین ، قطر اور برطانیہ سے بھی ایسے افراد کراچی پہنچے ہیں جو مہلک وائرس کا شکار ہیں۔ متحدہ عرب امارات سے 47 ، قطر سے 5 ، برطانیہ سے 2 اور ایک ایک مسافر جرمنی اور بھارت سے کراچی آیا ہے۔

 

وائرس سے متاثرہ  تمام مسافروں کوانکے اپنے اپنے گھروں پر قرنطینہ کیا گیا ہے، مسافر سعودی ایئر لائن، امارات ایئر لائن، فلائی دبئی اور پی آئی اے کے ذریعے کراچی پہنچے تھے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts