کورنگی پولیس کا حکیم سعید کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

کراچی میں کورنگی پولیس نے مبینہ طور پر سابق گورنر حکیم سعید کے قتل میں ملوث ملزم کوڈکیتی کے کیس میں گرفتارکرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق گورنگی پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارکارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کے ماسٹرمائنڈملزم سید محمود علی عرف عاصم ولد سید عشرت علی کو گرفتارکرکے اسکے قبضے سے تین پستول بمعہ ایمونیشن ،50 ہزار روپے نقد ، دو موبائل فون ، ڈکیتی کی واردات میں استعمال ہونے والی ایک سوک کار اور ایک کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔

 

پولیس کا دعویٰ ہے کہ گرفتار ملزم (شہید سابق گورنر سندھ حکیم سعید) کے قتل میں بھی ملوث رہا ہے اور قتل کیس میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے تھانہ ناظم آبادکی حدود میں واقعہ گھر میں ڈکیتی کی وارات اعتراف کیا ہےجس میں وہ گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔

 

ملزم کی استعمال شدہ کار بھی تھانہ ناظم آباد میں مال مسروقہ میں موجود ہے جبکہ تھانہ کورنگی میں بھی گھروں میں ڈکیتی کی واردات کے مقدمات درج ہیں۔

 

گرفتار ملزم عادی مجرم ہے اور ضلع کورنگی ،سینٹرل اور کراچی کے مختلف تھانہ جات کے متعدد مقدمات میں پہلے بھی جیل جاچکا ہے،تاہم ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیشی حکام کے سپرد کردیا گیا،جس سے مزید چھان بین جاری ہے۔

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts