کورنگی اور ای بی ایم کازوے مکمل بند، اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک جام، ٹریفک پولیس کی متبادل راستہ اختیار کرنے کی ہدایت

کراچی میں مون سون  بارشوں کے باعث ملیر ندی میں طغیانی کی وجہ سے ای بی ایم اور  کورنگی کازوے زیر آب آگئے ہیں ٹریفک پولیس نے  کورنگی اور ائی بی ایم کازوے کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

ملیر ندی میں طغیانی کے باعث ای بی ایم اور کورنگی کازوے بند ہونے پر ٹریفک پولیس نے الرٹ جاری کردیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق کورنگی اور ای بی ایم کازوے کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ کورنگی سے آنے اور جانے والے ٹریفک کو جام صادق پل سے گزارا جارہا ہے ٹریفک کو متبادل راستہ کے طور پر  گودام چورنگی سے جام صادق برج کی طرف ٹریفک جارہا ہے۔

بلوچ پل سے ایکسپریس وے قیوم آباد کی طرف ٹریفک بھیجا جارہا ہے۔ گزشتہ برس بارشوں کے دوران طغیانی کی وجہ سے متعدد افراد ڈوب گئے تھے۔

کورنگی اور ای بی ایم کازوے بند ہونے کے باعث تمام ٹریفک گودام چورنگی اور قیوم آباد کی جانب آنے پر دونوں مقامات اور اسکے اطراف شدید ٹریفک جام ہوگیا ہے اور گھنٹوں سے گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts