پاکستان سپرلیگ سیون میں سرفرازاحمد کی قیادت میں کھیلنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم اہم کھلاڑی سے محروم ہوگئی۔ ٹیم کے تجربہ کار اسپنر محمدنواز انجری کا شکار ہوگئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق محمدنواز کے پاؤں میں انجری ہوئی ہے وہ پاکستان سپرلیگ سیون کے بقیہ میچز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی مینجمنٹ محمدنواز کے متبادل کے لئے ٹیکنیکل کمیٹی سے درخواست کرے گی جسکے بعد متبادل پلیئر کو کوئٹہ اسکواڈ میں شمولیت کی اجازت دی جائے گی۔
اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ باؤلر محمدحسنین بھی پی ایس ایل سیون سے باہر ہوچکے ہیں۔ محمدحسنین کا باؤلنگ ایکشن غیر قانونی قرار دیا دیا گیا تھا اور باؤلنگ ایکشن درست کرنے تک حسنین ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل میچز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔