کند ملیر جانے والا کراچی کا خاندان پہاڑی علاقے میں بھٹک گیا، تلاش کیلئے امدادی ٹیمیں روانہ

کراچی سے تفریح کی غرض سے کند ملیر جانے والا خاندان پہاڑی علاقے میں بھٹک گیا۔  لاپتا افراد کا تعلق لیاری اور دنبہ گوٹھ ملیر سے ہے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ لاپتا افراد میں چار نوجوان، خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد شامل ہیں۔


اہل خانہ کے مطابق یہ افراد گزشتہ روز بلوچستان کے ساحلی علاقے کندملیر گئے تھے۔ جن سے آخری رابطہ آج دن میں تقریباً 3بجے ہوا تھا۔ لاپتا خاندان کی آخری لوکیشن پرنسس آف ہوپ کے پہاڑی علاقے کی ہے۔


اہل خانہ نے لاپتا افراد کی تلاش کیلئے حکومت بلوچستان، کوسٹ گارڈ اور پولیس سے فوری مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انکا پانی اور پیٹرول ختم ہوگیا ہوگا اور لاپتا ہوئے افراد کو اس وقت مدد کی سخت ضرورت ہے۔


کندملیر میں لاپتہ خاندان کی تلاش کے لیے پولیس، کوسٹ گارڈ اور ریسکیو کی گاڑیاں روانہ ہوگئیں۔ امدادی ٹیمیں اپنے ہمراہ پانی ، کھانا اور پیٹرول ساتھ لے کر گئی ہیں۔


ایس ایس پی لسبیلہ میر دوستین کا کہنا ہے کہ کند ملیر میں لاپتہ خاندان کی لوکیشن معلوم کر لی گئی ہے۔ کراچی سےتعلق رکھنےوالا خاندان کندملیر سےآگے کے علاقے میں لاپتہ ہوا تھا۔
Spread the love
جواب دیں
Related Posts