پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کمشنر کراچی میراتھن کا انعقاد 8 مارچ بروز جمعہ کو ہوگا۔ میراتھن میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق میئر کراچی بیرسٹر مرتضی اختتامی مقام وہاب کیپٹن فرحان علی شہید پارک پر سہ پہر ساڑھے تین بجے افتتاحی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی ہوں گے۔
مراتھون میں مختلف شعبوں کی نمایاں شخصیات بشمول کھلاڑی، فنکار، سفارت کار، غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندے اور دیگر کے ساتھ پیشہ ور رنرز، خواتین بچے، سینئر شہری اور اسپیشل افراد بھی حصہ لیں۔
پیشہ ور ایتھلیٹس کے لیے10 کلومیٹر ریس کا انعقاد ہوگا۔ خواتین، فیملیز، امیچرز،سینئر سٹیزینز، بچوں اور خصوصی افراد کے لیے علیحدہ علیحدہ فاصلہ کی ریس میں مقابلہ ہوگا۔ تمام کٹیگریز میں پہلا انعام 50 ہزار، دوسرا انعام30 ہزار جبکہ تیسرا انعام 20 ہزار روپے رکھا گیا ہے۔
کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت کے مطابق مراتھون کے انعقاد کے لیےسیکورٹی اور ٹریفک کے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔تقریب تقسیم انعامات کے بعد موسیقی کا خصوصی پروگرام میں نمایاں فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
کمشنر کراچی میراتھن کیلئے آن اسپاٹ رجسٹریشن صبح 9بجے شروع ہوکر سہ پہر3 بجے تک جاری رہے گی۔ آن لائن رجسٹریشن کا عمل بھی جاری ہے۔ خواہش مند افراد درج ذیل لنک کے ذریعے رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔
https://www.intralaps.com/CKMarathon