کمشنر کراچی میراتھن اتوار کو ہوگی، رجسٹریشن جاری

کراچی انتظامیہ نے سٹی میراتھن 2022 کی تمام تیاریاں مکمل کرلیں۔ کمشنر کراچی میراتھن اتوار کی صبح معین خان اکیڈمی سے شروع ہوگی اور مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے اسی مقام پر اختتام پذیر ہوگی۔ میراتھن میں خواتین ۔ بچے اور اسپیشل افراد بھی حصہ لے سکیں گے۔

 

کمشنرکراچی محمداقبال میمن کا کہنا ہے کہ میراتھن میں شرکت کے خواہش مند افراد دئے گئے لنک پر جاکر رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔ اتوار کی صبح تک رجسٹریشن جاری رہے گی۔ شہری میراتھن کے مقام پر آکر اتوار کی صبح 8 بجے سے ساڑھے 9 کے درمیان بھی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔ معین خان اکیڈمی پر رجسٹریشن ڈیسک قائم کیا جائے گا۔

 

کمشنر کراچی نے عوام سے زیادہ سے زیادہ میراتھن شرکت کرنے کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میراتھن کے انعقاد سے شہر میں امن اور کھیلوں کو فروغ ملے گا۔ ملک اور بیرون ملک شہر کراچی کا اچھا پہلو اجاگر ہوگا۔ کمشنر کراچی کے مطابق میراتھن کے انعقاد کا سلسلہ 3 سال قبل وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر کیا تھا۔

 

میراتھن ریس میں تین مختلف کیٹگریز میں دوڑ ہوں گی۔ ایک کیٹگری انڈر 19 ، دوسری انڈر 29 اور تیسری کیٹگری 29 سال سے زائد عمر کے افراد کے لئے مختص کی گئی ہے۔ 50 سال سے زائد عمر کے افراد کے لئے ویٹرن کی خصوصی کیٹگری بھی رکھی گئی ہے۔ اسپیشل بچوں اور فیملی فن ریس کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

 

میراتھن ریس معین خان اکیڈمی خیابان ٹیپو سے شروع ہوگی اور براستہ عبدالستار ایدھی ایونیو، کیپٹن فرحان شہید پارک ، خیابان اتحاد اور خیابان شاہین سے ہوتی ہوئی واپس معین خان اکیڈمی پر ختم ہوگی۔ میراتھن کا فاصلہ 10 کلومیٹر رکھا گیا ہے جبکہ خواتین کیلئے فاصلہ 6 کلو میٹر پر محیط ہے۔

 

میراتھن روٹ میں مختلف مقامات پر اسٹیشن بنا ئے گئے ہیں۔ جہاں تمام اسٹیشن پر پینے کا پا نی، فوری طبی امداد، واش روم، کھا نے پینے اور شٹل سروس کی سہولت فراہم کی جائے گی کسی بھی قسم کی ہنگامی صوتحال کی صورت میں مدد کے لئے فائر بریگیڈ اور فوری طبی امداد کی فراہمی کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ مختلف مقامات پر ایمبولینس اور ضروری طبی عملہ موجود رہے گا۔

 

میراتھن میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدآمد ہوگا۔ دوڑ میں ممتاز شخصیات ، کھلاڑی ، عام شہری اور پروفیشنل ایتھلیٹ حصہ لے سکیں گے۔ کمشنر کراچی سٹی میراتھن میں شرکت کے لئے شہری درج ذیل لنک پر جاکر رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔

 

https://apcp-pak.live/online_registration/

 

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts