Search
Close this search box.

کسٹمز کی کراچی میں کارروائی، ریت میں چھپا کر اسمگل کی جانے والی 2 کروڑ روپے مالیت کی چھالیہ برآمد

کسٹمز انٹیلیجنس کراچی نے کارروائی کے دوران 5 ہزار کلو گرام چھالیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ چھالیہ کی مالیت 2 کروڑ روپے کے قریب تھی۔

جیو نیوز کے مطابق کسٹمز انٹیلیجنس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کسٹمز کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر نادرن بائی پاس روڈ کے قریب کارروائی کی۔ کارروائی مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی۔

ترجمان کسٹمز کے مطابق ناردرن بائی پاس روڈ کے قریب ایک ڈمپ ٹرک کو روک کر تلاشی لی اور 5000 کلو گرام اسمگل شدہ چھالیہ برآمد کرلی جو کہ ریت کے نیچے چھپائی گئی تھی۔

 برآمد ہونے والے سامان کی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 2 کروڑ روپے کے قریب بتائی گئی ہے۔ حکام کے مطابق برآمد شدہ چھالیہ کے اصل مالکان اور اسمگلروں کا پتہ لگانے کے لیے تفتیش کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں