پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں جرائم میں اضافہ ہورہا ہے۔ کروڑوں کی آبادی والے شہر میں پولیس کے تفتیشی افسران کی تعداد 1000 سے بھی کم ہونے کا انکشاف ہوا۔ کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے تفتیشی نظام کو بہتر بنانے کیلئے اہم فیصلہ بھی کرلیا۔
روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق غلام نبی میمن کی ہدایت پر تفتیشی نظام کا ازسرنو جائزہ لینے کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔ ایک ڈی آئی جی اور دو ایس ایس پیز پر مشتمل کمیٹی نے تفتیشی نظام پر تفصیلی رپورٹ مرتب کرلی ہے۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کروڑوں کی آبادی والے شہر میں محکمہ پولیس کے تفتیشی افسران کی تعداد ایک ہزار سےبھی کم ہے، شہر میں سالانہ درج مقدمات کی شرح50 ہزار سے زائد اورتفتیشی افسران کی تعداد 985 ہے۔
پولیس کے تفتیشی نظام کا جائزہ لینے والی کمیٹی کی رپورٹ میں نفری میں فی الفور اضافے کی تجویز دی گئی ہے شہر بھر میں مقدمات کی تفتیش کے لئے 3ہزار 476افسران کی ضرورت ہے۔