کراچی گیمز 2023، کرکٹ، فٹبال، اسنوکر سمیت مختلف ایونٹس کے نتائج

کراچی گیمز دس دن جاری رہنے کے بعد اتوار کو ختم ہوگئے ۔ ایونٹ میں پانچ ہزار سے زائد ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اختتامی تقریب میں کہا ہے کہ کراچی گیمز مستقبل میں سندھ گیمز بنیں گے اور پورے سندھ میں اسی طرح کھیلوں کی سرگرمیاں ہوں گی۔ 

کراچی گیمز میں کرکٹ ٹورنامنٹ کے ایم سی کی ٹیم کے نام رہا۔ نیا ناظم آباد کرکٹ گرائونڈ میں کراچی گیمز 2023 کا فائنل کے ایم سی اور میٹروپولیٹن کلب کے درمیان کھیلا گیا، جس میں کے ایم سی کی ٹیم نے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے ٹائٹل جیت لیا۔ 

میٹروپولیٹن کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 150رنز بنائے، سب سے زیادہ 59رنز غازی غوری نے 6چوکوں کی مدد سے اسکور کئے۔

کے ایم سی کی طرف سے فراز احمد نے 22رنز جبکہ عالیان محمود نے 30رنگ دے کر 2،2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،ایک وکٹ محمد طحہ کے حصے میں آئی۔ جواب میں کے ایم سی کی ٹیم نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف صرف 17 اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اوپنر کے ایم نافع نے 5چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 68رنز کی شاندار انگز کھیلی جبکہ ایس ایم طہامی نے آئوٹ ہوئے بغیر 50رنز بنائے، میٹروپولیٹن کی طرف سے معاذ بن سلمان نے 28رنز دے کر 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے بام نے 100میٹرز ریس جیت کر تیز ترین مرد ایتھلیٹ کا اعزاز حاصل کرلیا، مجموعی طور پر ڈسٹرکٹ ساؤتھ نے پہلی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے دوسری اور ڈسٹرکٹ ایسٹ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

فٹ بال ٹورنامنٹ شاہد میموریل نے کلری اسٹار کلب کو ہرا کر کر اپنے نام کیا۔ خواتین سوئمنگ چیمپئن شپ میں200میٹر فری اسٹائل مقابلہ مہر مقبول نے جیتا۔ 

سافٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں سینٹرل نے ایسٹ کو ہرا کر ٹائٹل حاصل کیا ۔ رولر اسکیٹنگ بوائز کیٹیگری میں ڈسٹرکٹ ایسٹ اور گرلز میں ڈسٹرکٹ سینٹرل نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ خواتین کراٹے ایونٹ کے انفرادی کاتا میں ڈسٹرکٹ ساؤتھ کی انتھیا فاطمہ نے گولڈ میڈل جیتا۔

کراچی گیمز باکسنگ ایونٹ ضلع جنوبی نے جیتا۔ دو روزہ مقابلوں میں کراچی کے 05 اضلاع کے 70 باکسرز نے حصہ لیا اور فائنل میں 10 مقابلے ہوئے۔ کراچی ساؤتھ نے 09 گولڈ لیکر پہلی، کراچی ویسٹ نے 03 گولڈ لیکر دوسری اور ملیر نے 02 گولڈ لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

کراچی گیمزتائی کوانڈوٹیم ایونٹ میں ویسٹ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اسکواش میں حریرہ اور فہمینہ نے میدان مار لیا۔کراچی گیمز میں اسنوکر چیمپئن شپ کا فائنل ڈسٹرکٹ ایسٹ کی ٹیم نے جیتا۔  فائنل میں ڈسٹرکٹ کورنگی کو شکست دی۔ 

باڈی بلڈنگ میں65کے جی میں شرقی کے محمد عثمان نے پہلی، سینئر کلاس بی میں 80 کے جی میں ضلع غربی کے شاہ نواز خان نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ کراچی گیمز میں آرم ریسلنگ بوائز میں ڈسٹرکٹ سینٹرل نے پہلی پوزیشن، ڈسٹرکٹ ایسٹ نے دوسری اور ڈسٹرکٹ ویسٹ نے تیسری پوزیشن حاصل کی، باسکٹ بال بوائز فائنل ساؤتھ نے سینٹرل کو شکست دے کر جیت لی۔

کراچی گیمز ٹینس میں مردوں کے فائنل میں نور مصطفی نے عقیل شبیر کو شکست دیدی۔ خواتین ٹیم ایونٹ فائنل میں ایسٹ نے ساؤتھ کو ہرادیا۔ باسکٹ بال گرلز ٹورنامنٹ کا فائنل ڈسٹرکٹ سینٹرل نے ڈسٹرکٹ ملیر کو شکست دیکر جیت لیا۔

کراچی گیمز میں آخری دن گدھا گاڑی ریس ہوئی، چارکلو میٹر ریس میں 30 گدھا گاڑیوں نے حصہ لیا۔ طارق حسین نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ عثمان دوسرے اور ماڑی پور کے عبدالخالق تیسرے نمبرپر رہے۔

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts