کراچی کے 25 میں سے 13 ٹاؤن میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین منتخب

کراچی میں میئر اور ڈپٹی میئر کے ساتھ ٹاؤن کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کا بھی فیصلہ ہوگیا۔ کراچی کے 25 میں سے 13 ٹاؤنز میں پیپلز پارٹی کامیاب رہی۔

کراچی میونسل کارپوریشن کا ایوان مکمل ہوگیا۔ شہر قائد کے 25 میں سے 13 ٹاؤنز میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔

کراچی میں لیاری ٹاؤن، سہراب گوٹھ ٹاؤن، صفورہ ٹاؤن، چینسر ٹاؤن، کورنگی ٹاؤن اور اورنگی ٹاؤن سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین منتخب ہوئے۔

ملیر ٹاؤن ، گڈاپ ٹاؤن ، ابراہیم حیدری پر بھی پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔ ماڑی پور ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن، موریڑو میربہر ٹاؤن اور منگھو پیر ٹاؤن میں بھی پیپلز پارٹی کے چیئرمین وائس چیئرمین منتخب ہوئے۔

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts