امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے ماڑی پور روڈ پر احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیاری والے آج باہر آئے ہیں کیوں کہ وہ مشکلات سے دوچار ہیں، ہم کسی کو تکلیف نہیں دینا چاہتے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آپ لاکھوں کی آبادی کو تکلیف میں مبتلا کریں گے تو لوگ چخیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ 14 سال سے پیپلزپارٹی کی حکومت ہے وہ لیاری پر دعوہ کرتے ہیں، لیاری والے ترازو پر مہر لگا کر ووٹ کی طاقت سے ان سے بدلہ لیں۔
امیرجماعت اسلامی کراچی کا یی بھی کہنا تھا کہ 5 ہزار ارب کا ترقیاتی بجٹ پیپلزپارٹی نے کہاں ہڑپ کیا ہے، کراچی کے ووٹ اب فروخت نہیں ہوں گے جبکہ اب جماعت اسلامی کا میئر آئے گا۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ایک دن کراچی والے زحمت کریں اور ووٹ ترازو کو دیکر کامیاب کریں، ہم 5 سال آپکی خدمت کریں ، شہر کو ترقی یافتہ بنادیں گے۔
امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ اب شہر کہ تعمیر و ترقی کا سفر شروع ہوگا، ہم نوجوانوں کو پڑھائیں گے انہیں آگے لے کر جائیں گے۔