Search
Close this search box.

کراچی کے مختلف مقامات پر عیدالفطر کی نماز کے اوقات

پاکستان بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی۔ شہرقائد کی مختلف مساجد اور عیدگاہوں میں نماز عید کے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا ہے۔

کراچی میں عیدالفطر کی سب سے پہلا اجتماع صبح 6 بجے ہوگا۔ شہرقائد میں جامع مسجد فتح پٹیل پاڑہ بلوچ پاڑہ، جامع مسجد سی پی برار سوسائٹی، جامع مسجد باب رحمت شادمان ٹاؤن نمبر 2 نارتھ ناظم آباد میں عید الفطر کی نماز صبح 6 بجے ادا کی جائے گی۔

مدرسہ ربانیہ چھوٹا میدان ناظم آباد، جامع مسجد محمدی غوثیہ کالونی عقب سینٹرل جیل میں عیدالفطر کی نماز صبح 06:15 پر ادا کی جائے گی۔

کے ڈی گراؤنڈ منگل بازارریلوے سوسائٹی میں صبح ساڑھے 6 بجے جبکہ جامع مسجد مہاجر مکی نزد پارکنگ پلازہ صدر کراچی میں صبح 06:45 پر عیدالفطر کی نماز ادا کی جائے گی۔

جامع مسجد رحمانی (لال مسجد) سیکٹر 12ایل اورنگی ٹاؤن، جامع مسجد غوثیہ معاذبن جبل اور نگی ٹاؤن، جامع مسجد معمور اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10، جامعہ مسجد خلفاء راشدین، جامع مسجد عثمان غنی، ضیاء کالونی سیکٹر 4، جامع مسجد، جامع مسجد رحمانیہ بھینس کالونی لانڈھی میں صبح 7 بجے عیدالفطر کی نماز ہوگی۔

جامع مسجد رحیمیہ بروہی گوٹھ بفرزون، جامع مسجد شمیم سیکٹر ایف بھٹائی کالونی کورنگی کراسنگ، جامع مسجد قباء کیماڑی، جامع مسجد سبحانی فیوچر کالونی لانڈھی قائد آباد، جامعہ دارالعلوم رحمانیہ المرکز لی مارکیٹ، مرکزی جامع مسجد نورانی آدم جی روڈ لانڈھی میں صبح 7 بجے عیدالفطر کی نماز ادا کی جائے گی۔

جامع مسجد فاروق اعظم ؓ جامعہ اسلامیہ محمودیہ دوست محمد جونجھار گوٹھ نئی سبزی منڈی، جامع مسجدصدیق اکبرؓ  عقب نئی سبزی منڈی سپرہائی وے میں صبح 7:10 پر عیدالفطر کی نماز ہوگی۔ 

جامع مسجد عثمان غنیؓ ، مین اسٹاپ سچل گوٹھ ، جامع مسجد مکہ نزد یارو گوٹھ سرجانی، جمشیدانصاری پارک نزد جامعہ مدنیہ اسلامیہ گلشن اقبال کراچی، جامع مسجدقباء الحبیب سوسائٹی معمارموڑبالمقابل ریمبو، جامعہ مسجد سید تاج محمود امروٹی رزاق آباد ملیر، جامع مسجد علی المرتضی ، مشکے پاڑہ منگھوپیر میں صبح 07:15 پر عیدالفطر کی نماز ہوگی۔

جامع مسجد اقصی مظفر آباد کالونی لانڈھی، جامع مسجد قباء چاول گودام موڑ شیر پاؤ کالونی لانڈھی، جامع مسجد مظہرالعلوم حمادیہ اتحاد ٹاؤن، جامع مسجدمحمدی غوثیہ کالونی عقب سینٹرل جیل میں بھی صبح 07:15 پر عیدالفطر کی نماز ادا کی جائے گی۔
جامع مسجد سیدنا فاروق اعظم ؓ اسٹیل ٹاؤن گلشن حدید، جامع مسجد الہدی قذافی ٹاؤن لانڈھی، جامع مسجد عثمان غنی گلستان جوھر بلاک 12، جامع مسجدباب الاسلام نواب کالونی اتحادٹاؤن میں بھی صبح 07:15 پر عیدالفطر کی نماز ہوگی۔

جامع مسجد ذکیہ پاپوش نگر ناظم آباد نمبر5 کراچی، جامعہ مسجد رحمانیہ پرانی سبزی منڈی نزد حسن اسکوائر چیزاپ والی گلی ، جامع مسجدمسلمانان پنجاب سوسائٹی گلزار ہجری اسکیم 33 سیکٹر 20 ، جامع مسج دقدسیہ مدرسہ انوارالقرآن صدیقیہ ناظم آباد نمبر 2 چھوٹا میدان میں صبح 07:30 پر عید الفطر کی نماز ہوگی۔

جامع مسجد مدنی صابوگوٹھ گھگھر پھاٹک نیشنل ہائی  وے، جامع مسجد نورانی بلوچ گوٹھ اورنگی ٹاؤن سیکٹر 7 اے، جامع مسجد ہادی عالم سیکٹر 14بلدیہ ٹاؤن ، جامع مسجد قباء حاجی علی محمد گوٹھ فرنیچ بیچ ہاکس بے، جامع مسجد انبیاء فرید کالونی اورنگی ٹاوٴن میں بھی صبح 07:30 پر عیدالفطر کی نماز ادا کی جائے گی۔

 جامعہ عثمانیہ یوسف گوٹھ بکراپیڑی، جامع مسجد نعمان سیکٹر 8 ای گلزار کالونی کورنگی انڈسٹریل ایریا، جامع مسجد حقانی علی محمد بروہی گوٹھ بنگالی پاڑہ، جامع مسجدنوررحیم شاہ کالونی اورنگی ٹاؤن میں بھی صبح 7:30 بجے عیدالفطر کی نماز ہوگی۔

جامعہ حقانیہ تعلیم القرآن جامع مسجد زکریا غازی گوٹھ اجتماع گاہ، جامعہ شمس العلوم وجامع مسجد پٹھان کیماڑی، جامع مسجد طور،جامعہ عثمانیہ شیرشاہ، جامع مسجد مدنی کیماڑی، جامع مسجد ہادی اسلام اتحاد ٹاؤن میں بھی صبح 07:30 پر عید کی نماز ہوگی۔

جامع مسجد تقویٰ جھتیال گوٹھ نزد گلشن معمارکراچی، جامع مسجد رحمان،معمار بنگلوز احسن آباد، عیدگاہ عبداللہ گبول گوٹھ نزد گلشن معمار، جامع مسجد درگاہ عبداللہ شاہ غازی، پرل کانٹی نیٹل (پی سی) ہوٹل، جامع مسجد محمودیہ، محمدی مسجد میراں ناکہ لیاری میں صبح 07:45 پر عیدالفطر کی نماز ادا کی جائے گی۔

جامع مسجد سیف ہاکس بے لشکری گوٹھ، جامع مسجد مدینہ عیدو گوٹھ پپری نیشنل ہائی وے، جامع مسجد محمدی، جامع مسجد کریمیہ حاجی دریا خان گوٹھ موکھی گڈاپ ٹاؤن میں صبح 8 بجے عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی۔

جامع مسجد عثمان غنی ؓ جونجھار گوٹھ متصل نئی سبزی منڈی سپرہائی وے میں صبح 08:10، جامع مسجد بیت االمکرم فیضان ٹاؤن نئی سبزی منڈی، جامع مسجد سبحان اللہ احسن آباد پولیس میں صبح 08:30 اور جامع مسجد قباء جمالی پاڑہ گل گوٹھ میں 08:45 پر نماز عید ادا کی جائے گی۔

جامع مسجد قادر، شاہراہ فیصل عوامی مرکز کراچی میں عیدالفطر کی نماز صبح 10 بجے ادا کی جائے گی۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں