کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش، موسم خوشگوار

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش ہوئی جسکے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز بعد شہرقائد میں تیز بارش کی بھی پیشگوئی کررکھی ہے۔

کراچی کے علاقوں آئی آئی چندریگر روڈ، پی آئی ڈی سی، شارع فیصل،گارڈن اور  ملیر سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔ گرومندر، ایم اے جناح روڈ، سولجربازار اور لیاقت آباد سمیت دیگر علاقوں میں ہونے والی بارش نے دیر تک سونے والوں کو بھی جلدی اٹھنے پر مجبور کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں دن کے اوقات میں مطلع جزوی ابرآلود اور  رات میں ابرآلود  رہےگا، کراچی میں سمندری ہوائیں بحال رہیں گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ  حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ  تک پہنچ سکتا ہے، کم سے کم درجہ حرارت28 ڈگری سینٹی گریڈ  ریکارڈ ہوا ہے، ہوامیں نمی کا تناسب 89 فیصد ہے، جنوب مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 20 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں 20 سے 22 جولائی کے درمیان تیز بارش متوقع ہے۔ دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں برسات کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ اسلام آباد، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں آج گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts