کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش، اتوار تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان

شہرقائد کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بارش سے موسم سہانا ہوگیا،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں مطلع آج ابرآلود رہے گا۔

کراچی میں آج صبح اورنگی ٹاؤن، کیماڑی ، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر ، گلشن اقبال اور سائٹ ایریا میں بوندا باندی ہوئی۔ بہادرآباد ، پرانی سبزی منڈی ، پی آئی بی کالونی اور جمشید روڈ  میں  بوندا باندی ہوئی۔

راشد منہاس روڈ، شاہراہ فیصل اور پی اے ایف بیس پر تیز بارش ہوئی۔ ملیر، کلفٹن، کورنگی، لانڈھی، سرجانی میں بھی صبح سویرے بادل برسے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں صبح سے مطلع ابرآلود ہے، شہرکاموجودہ درجہ حرارت18ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور 6کلومیٹرفی گھنٹےکی رفتارسےہواچل رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج ہلکی بارش اور بوندا باندی متوقع ہے، بارشوں کا سلسلہ 4 فروری تک جاری رہے گا۔ بارشوں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

Spread the love
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts