Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں نشے میں مبتلا شخص نے مبینہ طور پر بیوی اور 3 بچوں کی جان لے لی

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ نشے میں مبتلا شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی اور تین بچوں کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق قتل کا یہ واقعہ گلستان جوہر میں پیش آیا جہاں خاتون سمیت اس کے تینوں بچوں کو بے دردی سے گھر میں ہی قتل کیا گیا۔

پولیس کا بتانا ہےکہ قتل کی واردات میں مبینہ طور پر شوہر ہی ملوث ہے، قتل کا مقدمہ سسر کی مدعیت میں درج کرکے ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم  نشے کا عادی ہے جو  5 سال سے کرسٹل کا نشہ کررہا ہے اور ملزم کے بیانات میں بھی تضاد ہے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ جائے وقوعہ سے آلہ قتل برآمد نہیں ہو سکا جس کی تلاش جاری ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts