کراچی کے علاقے کیماڑی میں چلتی بس سے کنڈیکٹر گرکر جاں بحق

کراچی کے علاقے کیماڑی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ چلتی مسافر بس سے کنڈیکٹر گرکر زخمی ہوا اور پھر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال منتقل کرنے سے پہلے ہی جاں بحق ہوگیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کیماڑی میں مسافر بس منزل کی جانب رواں دواں تھی کہ اچانک رفتار پکڑی تو دروازے میں لٹکا کنڈکٹر جھٹکا لگنے سے نیچے سڑک پر گر کر رگڑیں لگنے سے زخموں سے چور ہو گیا۔

ڈرائیور کو فوری پتہ نہ چلا، بس روکی ریورس کر کے پیچھے آیا تو کنڈکٹر زندگی موت کی کشمکش میں مبتلا تھا تاہم اسپتال منتقل کرنے سے پہلے ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، متوفی کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی۔

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts