کراچی کے علاقے کورنگی میں کارخانے کی چھت گرگئی، 14 افراد زخمی

کراچی کے علاقے کورنگی پی این ٹی کالونی میں کارخانے کی چھت گر گئی ملبے سے 14 افراد زخمی حالت نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق کورنگی پی این ٹی کالونی میں بیکری مصنوعات بنانے والے دو منزلہ کارخانے کی بالائی چھت گر گئی جس کے باعث عمارت میں موجود تمام افراد ملبے تلے دب گئے اور زخمیوں کی چیخ وپکار مچ گئی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے حادثہ پر پہنچے اور ابتدائی اطلاعات تک 14 افراد کو ملبے سے زخمی حالت میں نکال کر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کورنگی کے مطابق ملبے تلے مزید کسی شخص کے دبے ہونے کی اطلاع نہیں ہے، تمام افراد کو ملبے سے نکال لیا گیا اور تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

کارخانے میں عام طور پر عملے کی تعداد زیادہ ہوتی ہے تاہم جمعہ اور ہفتہ کو محرم الحرام اور اتوار کو ہفتہ وار تعطیل کے باعث آج عملہ معمول کی تعداد سے بہت کم تھا۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts