Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈاکوؤں کے فائرنگ سے 20 سالہ نوجوان جاں بحق

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ کورنگی، ناگن چورنگی اور نارتھ ناظم آباد میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ اسٹریٹ کرائم کے واقعات میں ایک نوجوان جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی ڈھائی نمبر پر لوٹ مار کے دوران ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کردی۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا لیکن نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 20 سالہ عرفان مسیح ولد الیاس مسیح کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کے وقت موٹرسائیکل پر اپنے گھر کی طرف آرہا تھا کہ موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے روک کر اسلحہ کے زور پر اس سے موبائل فون چھینا ۔

ڈاکوؤں نے موبائل فون لینے کے بعد اسے چیک کیا اور لاک کھولنے کے لیے واپس دیا، جس پر عرفان نے موبائل فون لے کر موٹر سائیکل چھوڑ کر بھاگنا شروع کردیا۔ڈاکوؤں نے عرفان پر پیچھے سے فائرنگ کردی اور فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے اسپتال اور دیگر مقامات پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جب کہ جائے وقوع پر دکانداروں اور ٹھیلے والوں  سے بھی ملزمان کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts