کراچی پولیس نے کریم آباد میں بیٹری چوری کرنے والے بھائیوں کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے دونوں بھائیوں کو گرفتار کرلیا۔ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
سوشل میڈیا پر کار سے بیٹری چوری کرنے والے ملزمان کی ویڈیو وائرل ہوئی۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ہدایات پر ایس ایچ او عزیزآباد نے ویڈیو میں کار کی بیٹری چوری کرتے ہوئے نظر آنے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
کراچی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت اسامہ ولد اسلم اور سلمان ولد اسلم کے ناموں سے ہوئی۔ گرفتار ملزمان آپس میں بھائی ہیں اور اس سے قبل بھی گرفتار ہوچکے ہیں۔
ملزمان نے کریم آباد میں ایک کار سے بیٹری چوری کی تھی جسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی تھی۔ ویڈیو میں ملزم بڑی ڈھٹائی سے بلاخوف واردات کررہے تھے جبکہ ویڈیو بنانے والے شخص کے آواز دینے کے باوجود کاروائی جاری رکھی اور ہاتھ ہلاتے ہوئے فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ہدایات پر ایس ایچ او عزیزآباد نے چند گھنٹوں میں دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کے حوالے کیا جارہا ہے