کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بورڈ آفس کے قریب ڈاکوؤں نے لائن فوڈ ڈلیوری بوائے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، مقتول کی شناخت محمدارسلان شمشاد کے نام سے ہوئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکوؤں نے ڈلیوری رائیڈر کو لوٹنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر ڈاکوؤں نے اسے سینے میں گولی مار دی اور موقع سے فرار ہو گئے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت پرپیش آیا، مقتول کو ایک گولی سینےپر لگی جوجان لیوا ثابت ہوئی۔
مقتول ارسلان 5 بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا اور نارتھ کراچی سیکٹر سیون ڈی کا رہائشی تھا، مقتول کے بھائی نے بتایا کہ ارسلان غیر شادی شدہ اور ڈیڑھ سال سے آن لائن فوڈ ڈلیوری کا کام کرتا تھا اور رات کے وقت ہی آن لائن فوڈ ڈلیوری کرتا تھا۔۔