کراچی کے علاقے ملیر میں 2 سالہ بچی کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں ایک کھلے مین ہول میں گرنے سے دو سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔ میئر کراچی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق میمن گوٹھ پولیس کے ایس ایچ او فیصل لطیف نے بتایا کہ دو سالہ مسکان اسی محلے میں رہنے والی اپنی دادی سے ملنے جا رہی تھی کہ مین ہول میں گر گئی۔

انہوں نے بتایا کہ بچی کی لاش برآمد کی گئی اور قانونی کارروائی کے لیے اسے جناح ہسپتال بھیج دیا گیا جبکہ واقعے کے حوالے سے علاقہ مکینوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے دو سالہ بچی کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گٹر مین ہول کے ڈھکن چوری کر کے کباڑ کے ڈیلروں کو فروخت کیے جا رہے ہیں۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts