کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں مبینہ طور پر ماں نے نومولود کو عمارت سے نیچے پھینک دیا۔ پولیس نے ماں کو حراست میں لے لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے لیاقت آباد 4 نمبر پر پیش آیا، ماں نے پانچ گھنٹے کی بچی کو عمارت سے مبینہ طور پر نیچے پھینک دیا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ بچی کی والدہ نشے کی عادی ہے جسے تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ماموں نے بچی کو عمارت سے نیچے پھینکے جانے کا بیان دیا ہے، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہیں۔
پولیس کا بتانا ہے کہ خاتون کا ذہنی توازن درست نہیں ہے ڈاکٹر سے معاوئنہ کروایا جائے گا۔جبکہ خاتون کو کچھ سال قبل طلاق ہوچکی ہے۔