کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا اور دستگیر میں سیاسی جماعتوں کے درمیان جھگڑے میں 6 افراد زخمی

کراچی کے علاقے دستگیر میں دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان  تصادم کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے ۔ فیڈرل بی ایریا میں بھی سیاسی جماعتوں کے درمیان جھگڑے میں 3 افراد زخمی ہوئے۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق دستگیر میں ایک سیاسی جماعت کے دفتر پر  آکر کچھ افراد  نے توڑ پھوڑ شروع کردی۔ اسی دوران ان افراد نے سیاسی جماعت کے جھنڈے بھی اتار کر پھینک دیے جب کہ تصادم کے دوران  3 افراد زخمی ہوگئے۔ 

پولیس حکام کے مطابق تینوں افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹج بھی منظرعام پر آگئی جس میں سیاسی جماعت کے دفتر کے باہر کارکنان معمول کے مطابق موجود ہیں کہ اسی دوران کچھ افراد آئے اور آتے ہی توڑ پھوڑ کی جب کہ جھنڈے بھی پھینک دیے۔

 پولیس کا بتانا ہے کہ آنے والے تمام افراد نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے ہیلمٹ اور ماسک پہنے ہوئے تھے۔

دوسری جانب کراچی  کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں بھی  دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں جھگڑا ہوا جس میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

Spread the love
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts