Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں دلہن نے پستول کی گولی نگل لی

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں دلہن نے پستول کی گولی نگل لی۔ شوہر کے مطابق اسکی اہلیہ نے مذاق میں منہ میں گولی رکھی جو پیٹ میں چلی گئی۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں ایک گھر میں نئی نویلی دلہن نے پستول کی گولی نگل لی۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ اس نے پستول کی گولیاں صاف کرنے کیلئے باہر رکھی تھیں، اہلیہ نے مذاق میں منہ میں گولی رکھی جو اس کے پیٹ میں چلی گئی۔

پیٹ میں شدید درد کی شکایت پر خاتون کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دلہن کا ایکسرے کروایا گیا جس  میں گولی واضح دیکھی جاسکتی ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts