کراچی کے علاقے سمن آباد میں راہ چلتی خاتون کے ساتھ غیراخلاقی حرکت کرنے والا نوجوان گرفتار

کراچی کے علاقے سمن آباد میں راہ چلتی لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔  ملزم نے گزشتہ روزسمن آباد میں راہ چلتی لڑکی کو دبوچ لیا تھا۔

پولیس کے مطابق  ملزم کی شناخت آصف کے نام سےہوئی، آصف موٹر سائیکل پربیکری آئٹم فروخت کرنےکا کام کرتا ہے۔ ملزم موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا تاہم پولیس نے تلاش کرکے حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ سمن اباد بلاک 18 میں صبح نو بجے کے قریب پیش ایا ، بیکری کا سامان گلیوں میں فروخت کرنے والے نوجوان نے راہ چلتی خاتون کے ساتھ غیر اخلاقی حرکتیں کی اور پھر فرار ہو گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ باہمی رضا مندی کا ہے یا خاتون کو ہراساں کیا گیا تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو علاقہ مکینوں نے نوجوان کو پکڑ کر خوب تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد دکان پر چھوڑ دیا تھا۔

واضح رہے گذشتہ روز سمن آباد کے علاقے میں ملزم نے راہ چلتی لڑکی کو دبوچ لیا تھا، اسے قبل سمن آبادمیں اگست میں بھی لڑکی سے بدتمیزی کا واقعہ ہوا تھا۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts