کراچی میں بھتہ خوروں نے عید سے قبل اپنی سرگرمیاں تیز کر دیں، سعید آباد کباڑی مارکیٹ میں دودھ فروش کودھمکی آمیزپرچی موصول ہوئی۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بھتہ خوردکان میں تھیلی کے اندر گولی رکھ کر پرچی پھینک کرگئے، جس میں بھتہ خوروں نے5 تاریخ کو5 لاکھ روپےبھتہ مانگا ہے۔
دودھ فروش کو گولی سمیت 5 لاکھ روپے بھتے کی پرچی موصول ہوئی، جس میں تحریر ہے کہ زندگی یا موت آپ کے ہاتھ میں ہے۔ دودھ فروش کی جانب سے رینجرزاور پولیس کواطلاع دےدی گئی۔
پرچی پر دھمکی دی گئی ہے کہ پانچ تاریخ کو 5 پیٹی چاہیے، زندگی یا موت آپ کے ہاتھ میں ہے، پولیس کے پاس جانے کی کوشش کی تو ناراض نہیں ہونا۔پولیس اور رینجرز نے کرائم سین کا دورہ بھی کیا۔