کراچی کے علاقے جٹ لائن کے اسکول میں گیس کا دھواں بھرنے سے ٹیچر اور کمسن بچہ بے ہوش ہوگئے جبکہ نصف درجن بچوں کی حالت پر غیر ہوگئی فوری طور پر اسکول کو خالی کرالیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جٹ لائن کے نجی اسکول میں ساڑھے بجے کے قریب جنریٹر بند ہونے کے باعث کلاس روم میں دھواں بھرگیا جس کے باعث ٹیچر حنا اور ایک کمسن بچہ بے ہوش ہوگئے۔
دھویں کے باعث اسکول کے نصف درجن سے زائد بچوں کی حالت غیر ہوگئی ٹیچر اوربچے کو فوری طور پر ریسکیو کرکے اسپتال پہنچایا جہاں پر انھیں طبی امداد کے بعد گھروں پر روانہ کردیا۔
اسکول کے مالک نے تمام بچوں کو چھٹی دیکر اسکول بند کردیا۔ اطلاع ملنے پر علاقہ مکین اسکول کے باہر جمع ہوگئے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ اسکول مالک اور انتظامیہ کے خلاف تھانے سے قانونی کارروائی کریں گے۔