کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ناراض بیوی کے نہ ماننے پر شوہر نے فائرنگ کردی، خاتون جاں بحق

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن رشید آباد میں شوہر نے ناراض بیوی کے نہ ماننے پر فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن رشید آباد میں چارسدہ سے ناراض بیوی کو منانے آنے والے شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا۔

ایس پی بلدیہ کا کہنا ہے کہ مقتولہ چارسدہ سے دو ماہ قبل میکے آگئی تھی، شوہر بیوی کو منانے کے لیے ایک ہفتہ قبل چارسدہ سے کراچی آیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شوہر کی شناخت نور اللہ کے نام سے ہوئی جس کی تلاش جاری ہے۔

ایس پی بلدیہ کا بتانا ہے کہ ملزم نے تین گولیاں چلائیں، خول تحویل میں لے لیے گئے ہیں جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے بس ٹرمنلز اور ریلوے اسٹیشنز پر سادہ لباس اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن عبدالرحیم گوٹھ میں شوہر نے جھگڑے کے دوران فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولہ شاہدہ تین بچوں کی ماں تھی، واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے بیٹے کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts