کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں تھانے کی سیڑھیوں سے گر کر سابق پولیس انسپیکٹر جاں بحق

کراچی کے ضلع کیماڑی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ ضلع کیماڑی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں مدینہ کالونی تھانےکی سیڑھیوں سے گر کر سابق ایس ایچ او جاں بحق ہوگیا۔

 روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق سپرنٹنڈنٹ پولیس بلدیہ کیپٹن ریٹائرڈ فیضان احمد کے مطابق 56 سالہ پولیس انسپکٹر شفیق شاہ بلدیہ ٹاؤن کے مدینہ کالونی تھانے کے شعبہ انویسٹیگیشن میں تعینات تھے۔

 کیپٹن ریٹائرڈ فیضان احمد کے مطابق متوفی انسپکٹر شفیق شاہ  تھانے سے متصل پولیس کواٹرز  میں ہی رہائش پذیر تھے جنہیں دو سال قبل فالج کا اٹیک ہوا تھا جس سے وہ مکمل طور  پر صحت یاب نہیں ہو سکے تھے۔

ایس پی بلدیہ کے مطابق  پیر کی شام شفیق شاہ تھانے کی سیڑھیوں سے اتر رہے تھے کہ توازن برقرار نہ رکھ سکے اور گرگئے، جس سے موقع پر ہی ان کی موت واقع ہوگئی۔

 فیضان احمد کے مطابق بعد ازاں پولیس افسر کی لاش سول اسپتال پہنچائی گئی، متوفی کشمیر سے تعلق رکھتے تھے اور  اس سے قبل ایک تھانے میں ایس ایچ او کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے تھے۔

Spread the love
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts