کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں شہریوں کے مبینہ تشدد سے ڈاکو ہلاک

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں سے تنگ عوام نے قانون کو ہاتھ میں لینا شروع کردیا۔ شہرقائد میں ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا جسکے بعد شہریوں کے مبینہ طور پر تشدد سے ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں 2 ڈاکو لوٹ مار کررہے تھے کہ مزاحمت پر شہریوں نے ایک ملزم کو پکڑ لیا جبکہ ایک ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

شہریوں نے ڈاکو کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا جس سے ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ شہریوں نے پولیس کو اطلاع کی جسکے بعد پولیس نے ڈاکو کی لاش کو اسپتال منتقل کیا اور واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کردی۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts