Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں شادی کے دوران فائرنگ سے 7 سالہ بچہ جاں بحق

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی قصبہ کالونی میں شادی کی خوشیاں غم میں بدل گئیں۔ شادی کی تقریب میں خوشی میں کی جانے والی فائرنگ نے 7 سالہ بچے کی جاں لے لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ قصبہ کالونی کے محلے میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کی جارہی تھی کہ گولی پستول میں پھنس گئی تھی جسے نکالنے کے دوران گولی چل گئی۔

گولی 7 سالہ بچے کے سر پر لگی جو فوری طور پر دم توڑ گیا۔ مقتولہ بچے کی شناخت ایان کے نام سے ہوئی ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں بچے کے چچا کی ٹانگ میں بھی گولی لگی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے ساتھ چچا کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انکی حالت اب بہتر ہے۔ لیکن معصوم بچہ کی ڈاکٹرز نے بھی موت کی تصدیق کردی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا اسماعیل مقتول کا رشتے دار بھی ہے اور مقتول بچے کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ کوئی قانونی کارروائی نہیں چاہتے۔ 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts