کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ایک اور بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں کھلے مین  ہولز بچوں کیلئے موت کا کنواں بن گئے۔ اورنگی ٹاؤن میں ایک اور معصوم بچہ گٹر میں گرکر جاں بحق ہوگیا۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں ایک بچہ کھیلتے ہوئے گٹر میں گرکر جاں بحق ہوگیا ہے۔ بچے کی شناخت رمضان کے نام سے ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ رمضان محلے کے دیگر بچوں کے ہمراہ گٹر کے قریب کھیل رہا تھا کہ گٹر میں گرا اور ڈوب گیا۔

اس سے قبل کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ایسا ہی واقعہ رونما ہوچکا ہے جہاں گٹر کا ڈھکن نہ ہونے کے سبب ننھی بچی گٹر میں گر کر جاں بحق ہوگئی تھی جس کی عمر 4 سال تھی۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts