کراچی کے علاقہ سول لائن کی عمارت میں آتشزدگی

کراچی کے علاقے سول لائن کی عمارت میں اچانک بھڑک اٹھی۔ فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔ عمارت میں مختلف کمپنیوں کے دفاتر بھی موجود ہیں۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے سول لائن میں آتشزدگی کا واقعہ رونما ہوا ،واقعے کے فوری بعد فائر بریگیڈ کو طلب کرلیا گیا ہے اور عمارت میں موجود افراد کو محفوظ مقام کی جانب نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں ہیں۔


ریسکیو حکام کے مطابق آتشزدگی کے باعث کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے، آگ بھجانے کے لئے کارروائیاں جاری ہیں، فوری طور پر آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ امدادی ٹیموں نے جائے حادثے کی جگہ سے غیر متعلقہ افراد کو داخل ہونے سے روک دیا ہے۔
Spread the love
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts